سرگودھا، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 83 سرگودھا ٹو سے آزاد امیدوار اسامہ احمد میلہ ایک لاکھ 36 ہزار 566 ووٹ حاصل کے کامیاب قرار پائے

جمعہ 9 فروری 2024 16:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2024ء) سرگودھا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 83 سرگودھا ٹو سے آزاد امیدوار اسامہ احمد میلہ ایک لاکھ 36 ہزار 566 ووٹ حاصل کے کامیاب قرار پائے جن کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے 68 ہزار 700 ووٹ حاصل کئے اورکاسٹنگ کا شرح تناسب 52.55 فیصد رہا۔زرائع کے مطابق سرگودھا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 83 سرگودھا ٹو سے 5 لاکھ 28 ہزار 554 ووٹران میں سے 2 لاکھ 77 ہزار 753 مردو خواتین ووٹران نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

(جاری ہے)

جن کا شرح تناسب 52.55فیصد رہا جہاں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار اسامہ احمد میلہ نے ایک لاکھ 36 ہزار 566 ووٹ حاصل کر کے پہلے،مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے 98ہزار 700 ووٹ لیکر دوسرے، تحریک لبیک کے محمد یونس نے 12 ہزار 333 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے جبکہ دیگر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے را عبدالغفار نے 6 ہزار 845 ووٹ،جماعت اسلامی کیاسد اللہ نے 3 ہزار 592 ووٹ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے فیصل احمد چیمہ نے 1413 ووٹ،دیگر آزاد میں احمد بلال صدیق نے 3 ہزار 254 ووٹ،احمد حسن میلہ نے 548 ووٹ، محترمہ رخشندہ نواز رانجھا نے 105 ووٹ،سجاد حیدر گوندل نے 4ہزار 607 ووٹ،اور محترمہ شمیم آفتاب نے 105 ووٹ حاصل کئے اور حلقہ کا رزلٹ 9 فروری کو جاری کیا گیا۔