حیدر آباد،ہمیں دھاندلی سے ہروانے کی کوشش کی جارہی ہے، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحان راجپوت کا الزام

جمعہ 9 فروری 2024 22:54

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحان راجپوت نے کہا ہے کہ ہم اپنی نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں ، اکثریت نے پولنگ اسٹیشن کے آر او فارم بطور ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں اور ہمیں تقریباً 40ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہے لیکن نہ تو ہمیں رزلٹ دیا جارہا ہے بلکہ ہمیں دھاندلی سے ہروانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

وہ لطیف آباد انصاف ہاؤس میں اخبار نویسوں سے بات چیت کررہے تھے۔ ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے دیگر امیدوار بھی موجود تھے۔ ریحان راجپوت نے کہاکہ این اے 219 ، پی ایس 62 لطیف آباد اور پی ایس 63 پر ہم کامیاب ہوچکے ہیں لیکن ہمیں نہ تو آر او کی جانب سے نتائج دیئے جارہے ہیں اور نہ ہی اعلان کیا جارہا ہے، ہم الیکشن کمیشن کو متنبہ کرتے ہیں کہ انتخابی نتائج میں کسی قسم کی ہیر پھیر کو برداشت نہیں کریں گے ، ہم الیکشن کمیشن ہمارے تمام پولنگ اسٹیشن کے نتائج فوری طورپر جاری کرے، انہوںنے عوام کا شکریہ ادا کیا جس نے ان پر بھرپور اعتماد کیا۔