شانگلہ ،ایک قومی ، تین صوبائی نشستوں کا نتیجہ جاری

جمعہ 9 فروری 2024 23:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2024ء) شانگلہ ایک قومی جبکہ تین صوبائی نشستوں کا نتیجہ جاری کر دیا گیا انجینئر امیر مقام قومی اسمبلی کی نشست این اے 11 پر کامیاب، ڈاکٹر عباد اللہ پی کی30 شانگلہ تھری پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب،جاحی عبدالمنیم پی کے 29 شانگلہ ٹوجبکہ محمد رشاد خان پی کے 28شانگلہ ون پر منتخب ہوئے۔ ایک قومی اور تین صوبائی حلقوں کی فارم47جاری کردیے گئے۔

این اے 11 شانگلہ کے ریٹرننگ افیسرکی جانب سے جاری کردہ فارم47 کے مطابق اس حلقے پر انجینئر امیر مقام نی59863ورٹ حاصل کر کے تحریک انصاف کے حمایتی یافتہ آزاد امیدوار الحاج سیدفر ین کو5544 پر برتری حاصل کر دی ہے اس حلقے پر عوامی نیشنل پارٹی کے اورنگزیب نے 10333 ووٹ حاصل کر کے تیسری پوزیشن پر رہیں۔

(جاری ہے)

شانگلہ کے پہلے صوبائی حلقے پی کے 28 شانگلہ ون کے ریٹرننگ افیسر کی جانب سے جاری کردہ فارم47 کے مطابق اس حلقے پر مسلم لیگ)ن (کے محمد رشادخان نی17172 ووٹ حاصل کر کے تحریک انصاف کے حمایتی یافتہ آزاد امیدوارشوکت یوسف زئی کو 5299پر برتری حاصل کر دی ہے اس صوبائی حلقے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے افسر الملک خان نی9649 ووٹ حاصل کر کے تیسری پوزیشن پر رہیں۔

شانگلہ کے دوسرے صوبائی حلقے پی کے 29 شانگلہ ٹو کے پریز رائٹنگ افیسر کی جانب سے جاری کردہ فارم 47 کے مطابق اس حلقے پر تحریک انصاف کے حمایتی یافتہ آزاد امیدوار عبدالمنیم نے 14255 ووٹ حاصل کر کے برتری حاصل کر دی اس کے مقابلے میں جمیعت علما اسلام اور مسلم لیگ کے اتحادی شوکت علی نے 13160 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن پر جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے فیصل زیب نے 7 729ووٹ حاصل کر کے تیسری پوزیشن پر رہیں۔

شانگلہ کے تیسری صوبائی حلقے پی کے 30 شانگلہ تھری کے ریٹرننگ افیسر کی جانب سے جاری کردہ فارم 47 کے مطابق اس حلقے پر مسلم لیگ کے ڈاکٹر عباد اللہ نے 14221 ووٹ لے کر برتری حاصل کر دی جبکہ تحریک انصاف کے حمایتی یافتہ آزاد امیدوار صدر رحمان ایڈوکیٹ نے 13863 ووٹ لے کر دوسرے پوزیشن پر رہے جبکہ یہاں عوامی نیشنل پارٹی کے شاہ فاروق خان نے 5989 ووٹ لے کر تیسری پوزیشن پر رہیں۔ مختلف علاقوں میں جیتنے والے افراد کو مبارکباد کا سلسلہ جاری ہیں۔۔