راولپنڈی عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا،پاکستان پیپلزپارٹی اور آزاد امیدوار ایک ایک نشست پر کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) عام انتخابات 2024 راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے 05حلقوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے میدان مار لیا اور ایک ایک نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی اور آزاد امیدوار کو فتح حاصل ہوئی۔جمعہ کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری ہونے والے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق راولپنڈی کے حلقہ این اے51,53,55,56اور57میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی جبکہ حلقہ این اے 52میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ایک امیدوار اورحلقہ این اے 54میں آزاد امیدوارنے فتح حاصل کی۔

جیتنے والے امیدوار میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 سے پی ایم ایل این کے امیدوار راجہ اسامہ سرور 149250ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار محمد لطاسب ستی 113843ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ،حلقہ این اے 52 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار راجہ پرویز اشرف 112,265ووٹ سے پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار طارق عزیز بھٹی 91,547ووٹ سے دوسرے نمبر پر رہے،حلقہ این اے 53 سے پی ایم ایل این کے امیدوار راجہ قمر الاسلام 72,006ووٹ لے کر پہلے نمبر اور آزاد امیدوار اجمل صابر راجہ 58,467ووٹ سے دوسرے نمبر پر رہے حلقہ این 54سے آزاد امیدوار عقیل ملک 85,912ووٹ سے پہلے نمبر پر اور ان کے مدمقابل آزاد امیدوار عذرا مسعود 73,694ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں،حلقہ این اے 55سے لیگی امیدوار ابرار احمد 78,542ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور آزادامیدوار محمدبشارت راجہ 67,101ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،حلقہ این اے 56سے ن لیگ کے امیدوار محمد حنیف عباسی 96,649ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر اور شہریار ریاض 82,613ووٹ سے دوسرے نمبر جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو 5725ووٹ حاصل ہوئے۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 57سے پی ایم ایل این کے امیدوار دانیال چوہدری 83,331ووٹ لے کر پہلے نمبر اور آزاد امیدوار سیمابیہ طاہر 56,789ووٹ سے دوسرے نمبر پر رہیں۔اسی طرح ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری ہونے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی 06 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمدبلال یامین 65,056ووٹ لے کر پہلے نمبر اور آزاد امیدوار زین العابدین 33,475ووٹ سے دوسرے نمبر پر رہے،حلقہ پی پی 07سے آزاد امیدوار محمدشبیراعوان 72,898ووٹ سے پہلے اور لیگی امیدوار راجہ صغیراحمد 66,338ووٹ سے دوسرے نمبر پر رہے،حلقہ پی پی 08سے آزاد امیدوار جاویدکوثر47,526ووٹ سے پہلے اور پی پی پی پی کے امیدوار 40603سے دوسرے نمبر پر رہے،حلقہ پی پی 09سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار شوکت راجہ 50,560ووٹ سے پہلے اور پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار 43,528سے دوسرے نمبر پر رہے،حلقہ پی پی 10 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے نعیم اعجاز 48,759ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر اور آزاد امیدوار چوہدری محمد امیر افضل 34,413ووٹ سے دوسرے نمبر پر رہے،حلقہ پی پی 11سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار عمران الیاس چوہدری 27,657ووٹ سے پہلے اور آزاد امیدوار چوہدری محمدنزیر 16,594ووٹ سے دوسرے نمبر پر رہے،حلقہ پی پی 12سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محسن ایوب خان 41,338ووٹ سے پہلے نمبر اور آزادامیدوار محمدعلی خان 35,108ووٹ سے دوسرے نمبر پر رہے،حلقہ پی پی 13 سے آزادامیدوار ملک فہد مسعود 56723ووٹ سے پہلے نمبر اور پی ایم ایل این کے امیدوار ملک عمر فاروق 24,087ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے،حلقہ پی پی 14 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک افتخار احمد 40,148 ووٹ سے پہلے نمبر اور آزادامیدوار ناصر علی خان 33487ووٹ سے دوسرے نمبر پر رہے،حلقہ پی پی 16 سے لیگی امیدوار ضیاء اللہ شاہ 45478ووٹ سے پہلے اور آزادامیدوار اعجاز خان 36402ووٹ سے دوسرے نمبر پر رہے،حلقہ پی پی 18سے آزادامیدوار اسد عباس 46295ووٹ سے پہلے نمبر اور مسلم لیگ ن کے امیدوار سجاد خان 30640ووٹ سے دوسرے نمبر پر رہے ،حلقہ پی پی 19سے آزادامیدوار محمد تنویر اسلم 43,987ووٹ سے پہلے نمبر اور لیگی امیدوارحاجی پرویز خان 16,768ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔

عام انتخابات کے موقع پر راولپنڈی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے اور پولیس وانتظامیہ کے اعلیٰ افسران ضلع بھر کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے دورے بھی کرتے رہے اور متعلقہ افسران کو انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کرتے رہے تاہم راولپنڈی کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل بغیر کسی تاخیر سے جاری رہا۔