قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 82 سرگودھا ون سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مختار احمد ملک کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 82 سرگودھا ون سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مختار احمد ملک ایک لاکھ 8 ہزار 714 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے امیدوارندیم افضل گوندل60 ہزار 472ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 52.09 فیصد رہا۔