
عام انتخابات،کھلے دل سے اپنی ہار تسلیم کرنیوالے سیاستدان
سعد رفیق،جہانگیر ترین،امیر حیدر خان ہوتی،مصطفی نواز کھوکھر،سویرا پرکاش نے شکست تسلیم کرتے ہوئے جیتنے والوں کو مبارکباد دی
ہفتہ 10 فروری 2024 15:07

(جاری ہے)
استحکامِ پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کو ملتان کے حلقہ این اے 149 میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار عامر ڈوگر کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے، عامر ڈوگر کے 78 ہزار ووٹوں کے مقابلے میں جہانگیر ترین کو 27 ہزار ووٹ ملے۔
جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی خان ترین نے سوشل میڈیا پرایک بیان میں کہا کہ ہمارے مد مقابل تحریکِ انصاف کے عامر ڈوگر نے این اے 149 میں بہت اچھی مہم چلائی ہے، ان کی مہم بہت منظم اور پراثر تھی، وہ کامیابی کے حق دار تھے۔اسی طرح عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے بھی اپنی شکست قبول کرلی اور پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے آبائی ضلع مردان کے تمام حلقوں پر اے این پی کی شکست کی ذمے داری کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں، میرے حلقہ اور مردان کے عوام نے اگر ہم پر اعتماد نہیں کیا تو پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ اسلام آباد کے حلقہ این اے 47 اور 48 سے شکست کا سامنا کرنے والے آزاد امیدوار مصطفی نواز کھوکھر نے بھی کھلے دل سے اپنی ہار کو تسلیم کیا ہے، ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ میں اپنی شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔سرگودھا میں این اے 83 میں مسلم لیگ (ن)کے محسن نواز رانجھا بھی میدان میں تھے البتہ ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار اسامہ احمد میلہ نے کامیابی حاصل کی، اسامہ احمد میلہ نے ایک لاکھ 36 ہزار ووٹ حاصل کیے جب کہ محسن نواز رانجھا کو 98 ہزار سے زائد ووٹ ملے، یوں ان کو لگ بھگ 38 ہزار ووٹوں سے شکست ہوئی۔محسن شاہ نواز رانجھا نے شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ احمد میلہ کو رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر دلی مبارکباد ہے۔خیبر پختونخوا ہ میں بونیر سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 25 پر پیپلز پارٹی کی امیدوار سویرا پرکاش بھی میدان میں تھیں لیکن ان کو کامیابی نہ مل سکی، صوبائی اسمبلی کے اس حلقے سے آزاد امیدوار ریاض خان 28 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ان کے علاوہ بھی کئی مزید سیاستدان ایسے ہیں جنہوں نے دھاندلی اورنتائج میں ہیرپھیر کا الزام لگائے بغیر شکست تسلیم کی ہے۔اپنی شکست تسلیم کرنے والے امیدواروں کو سوشل میڈیا پر بھرپور سراہا جارہا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان پر ممکنہ حملے کی تیاری، بھارت نے سرحدی علاقے خالی کروالیے
-
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی سکینڈل، خیبر پختونخوا ہ کے سرکاری بینک اکاﺅنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد کا انکشاف
-
مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کیا جائے گا، شرح سود میں کمی کا امکان
-
'پاکستان پہلے حملہ نہیں کرے گا، لیکن پیچھے بھی نہیں ہٹے گا'
-
بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام، دوست ملک ڈٹ کر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیرخارجہ
-
یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
-
بھارتی رافیل طیاروں کی اپنی فضائی حدود میں پٹرولنگ، پاکستان ائیرفورس کی نشاندہی کرنے پر بھارتی طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر فرار ہوگئے
-
جنوبی وزیرستان، ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،2 بچے جاں بحق ایک زخمی
-
ٹیکس کی ادائیگی میں تنخواہ دار طبقہ سرفہرست، مزید انکم ٹیکس لینے کا ہدف مقرر
-
مجھے تو سلمان صفدر سے ضروری ملنا تھا وہ کدھر ہیں،عمران خان نے ملاقات کیلئے آنے والے وکلاء سے پوچھا کہ آپ کیسے اندر آجاتے ہیں؟ علیمہ خان
-
ایسے اقدامات دشمن کیلئے قیمتی انٹیلی جنس معلومات فراہم کرسکتے ہیں
-
جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا میں کشیدگی کا فائدہ ہیکرز اٹھا سکتے ہیں، سائبر حملوں کے خدشات کے پیش نظرایڈوائزری جاری کردی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.