سرگودھا ،عام انتخابات قومی اور صوبائی اسمبلی کی15 نشستوں پر336 امیدواروں کو شکست

جماعت اسلامی، مسلم لیگ،عوامی نیشنل پارٹی اور آزاد 9 خواتین امیدوار بھی ہار گئیں

ہفتہ 10 فروری 2024 18:09

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2024ء) سرگودھا سے عام انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 15 نشستوں پر شکست کھانے والے 336 امیدوران میں جماعت اسلامی مرکزی مسلم لیگ،عوامی نیشنل پارٹی اور آزاد 9 خواتین امیدوار بھی ہار گئیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا سے عام انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 15 نشستوں پر شکست کھانے والے 336 امیدواران میں 4 خواتین قومی اسمبلی حلقہ این اے 82 سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی اختری بی بی، حلقہ این اے 83 سے رخشندہ شاہ نواز،شمیم آفتاب،حلقہ این اے 84 سے زاہدہ پروین،اور صوبائی اسمبلی کیحلقوں سے پانچ خواتین حلقہ پی پی74 سے کرن حیات،حلقہ پی پی75 سے سائرہ رضا،عوامی نیشنل پارٹی کی عنبرین اختر اور حلقہ پی پی 78 سے جماعت اسلامی کی نعیمہ نوازش،آزاد بشری سکندر بھی ہار گئیں ہیں۔