گورنرپنجاب نے یونیورسٹی آف نارووال کی اکیڈمک کونسل ممبران کو تین سال کیلئے نامزد کردیا، جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ وراولپنڈی ویمن یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ ممبرز بھی نامزد

ہفتہ 10 فروری 2024 18:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2024ء) گورنر پنجاب/چانسلر نے یونیورسٹی آف نارووال کی اکیڈمک کونسل کے ممبران کو تین سال کے لیے نامزد کر دیا۔جن ممبران کونامزد کیا گیا ہے، ان میں پروفیسر ڈاکٹر خرم بشیر، ڈاکٹر بشری حمید الرحمن، ڈاکٹر زاہد یوسف، ڈاکٹر محمد ضیاء الحق، ڈاکٹر محمد اشفاق، ڈاکٹر حافظ ایم شہزاد عارف، ڈاکٹر انیلا انور اور پروفیسر زاہدہ یوسف وجاہت شامل ہیں ۔

اسی طرح گورنر پنجاب نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے سنڈیکیٹ ممبرز بھی نامزد کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

جن ممبران کونامزد کیا گیاہے،ان میں سابق فیڈرل سیکرٹری شمائل احمد خواجہ، مریم نعمان صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ، فیصل منظور چیئرمین بورڈ آف گورنرز یونیورسٹی آف سیالکوٹ شامل ہیں ۔ گورنر پنجاب نے راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ ممبرز کو بھی نامزد کر دیا۔ان ممبران میں سید طاہر شہباز سابق وفاقی محتسب، میجر جنرل (ر)ملک محمد مسعود، سہیل الطاف چیف بزنس ایڈوائزر وفاقی ٹیکس محتسب، عالیہ ایچ خان سابق ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد اور ڈاکٹر شبنم سرفراز ممبران سوشل سیکٹر پلاننگ کمیشن آف پاکستان شامل ہیں۔