لاہوراین اے 124 میں پاکستان مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا

ہفتہ 10 فروری 2024 21:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2024ء) لاہور این ای124 پاکستان مسلم لیگ ن نے میدان جیت لیا ، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار رانامبشر اقبال کامیاب تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 124 سے مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما و سابقہ وفا قی وزیر رانا مبشر اقبال اور پی پی 163سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ایم پی اے عمران جاوید جیت گئے کارکنوں کا جشن، مختلف شخصیات کی مبارکباد تفصیلات کیمطابق لاہور کے حلقہ این اے 124 میں ایک سخت مقابلہ کے بعد مسلم لیگ ن کے امیدواررانا مبشر اقبال پچپن ہزار تین سو پچاسی ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوارضمیر جھیڈونے ترتالیس ہزارپانچ سو چو رانویں ووٹ حاصل کئے ۔

(جاری ہے)

رانا مبشر اقبال کا اپنے ڈیرے پر مبارکباد کے لیے آئے ہزاروں کارکنوں سے گفتگوکرتے ہو ئے کہنا تھا کہ حلقہ کی عوام نے ثابت کردیا ہے۔کہ ان کا لیڈر صرف میاں محمد نواز شریف ہے۔ حلقہ کے غیور لوگوں کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ووٹ اور سپورٹ کیا۔ ہم اپنے ورکر کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہیں گے۔ مسلم لیگ ن کی جیت پر تمام کارکنوںکااور حلقے کی عوام کا جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا مشکور ہوں اور کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں۔