۲ حلقہ این اے 254 بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی پی بی 12 کچھی کی نشست پر عاصم کرد گیلو کامیاب قرار

ہفتہ 10 فروری 2024 22:30

ڈھاڈر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2024ء) حلقہ این اے 254 بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی پی بی 12 کچھی کی نشست پر عاصم کرد گیلو کامیاب قرار تفصیلات کے مطابق این اے 254 کچھی کم جھل مگسی کم نصیر آ باد کی نشست پر ریٹرننگ آفیسر نے غیر حتمی نتائج جاری کردیے غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی کے حلقے پر بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر اور نامزد امیدوار نوابزادہ خالد خان مگسی 79304 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہے اور ان کے مدمقابل جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار حاجی میر نظام الدین لہڑی 44763 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اسی طرح نوابزادہ خالد مگسی بھاری اکثریت سے تیسری مرتبہ رکن قومی اسمبلی بن گئے اسی طرح پی بی 12 کچھی کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار میر عاصم کرد گیلو 22557 ووٹ حاصل کر کے میدان مارلیا جبکہ ان کے مدمقابل آ زاد امیدوار سردار یار محمد رند 17869 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی غیر سرکاری نتائج جاری ہوتے ہی عاصم کرد گیلو کے حامیوں نے جیت کی خوشی میں جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں جبکہ فیض آ باد میں نوابزادہ خالد مگسی کی جیت کی خوشی میں ملک مہر اللہ بنگلزئی نے مبارک باد دینے والے مہمانوں کو مٹھائیاں تقسیم کیں اس موقع پر نوابزادہ خالد مگسی اور میر عاصم کرد گیلو نے اپنے حلقوں کی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ ہماری جیت یہاں کے غیور اور بہادر عوام کی فتح ہے انہوں نے عوامی اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔