سرگودھا ،حلقہ این اے 88میں ہنگامہ آرائی ودیگر نوعیت کے واقعات میں مقدمہ درج

اتوار 11 فروری 2024 14:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2024ء) سرگودھا ریجن کے حلقہ این اے 88 میں پولنگ کے بعد ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں دھاوا بول کر پولنگ میٹرل کو نذرآتش کرنے قیمتی سامان لوٹ لینے،ہنگامہ آرائی،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور خوف وہراس پر دہشت گردی سمیت سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت درج مقدمہ امیدوار اور اس کے ساتھی مظاہرین کی تلاش میں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے حلقہ این اے 88 خوشاب میں پولنگ کے بعد ریٹرننگ آفیسر کے کیمپ آفس گرلز کالج روڑہ میں دھاوا بول کر ہلڑ بازی کرنے پر الیکشن میٹرل کو آگ لگانے،قیمتی سامان لوٹ لینے، ہنگامہ آرائی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے ساتھ خوف وہراس پھیلانے پر تھانہ مٹھ ٹوانہ پولیس نے کامران بخت کی مدعیت میں امیدواراور دو بھائیوں سمیت 63 نامزد معظم شیر،فاروق کلو،رانا عمران رفیق،راناعرفان رفیق، فیصل،خالد امیر،عامر، رضوان،محمدعثمان،مہر خان،حاجی احمد،یاسر اقبال وغیرہ اور 2 ہزار نامعلوم مظاہرین کے خلاف زیر دفعہ 7ATA,16MPO/440/436/382/342/353/188/186/160/148/149 ت پ مقدمہ درج کر لیا اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔