Live Updates

عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 11 خواتین بھی کامیاب

اتوار 11 فروری 2024 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2024ء) عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 11 خواتین بھی کامیاب قرار پائی ہیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی 4، 4 آزاد امیدوار، پیپلز پارٹی کی 2 جبکہ ایک نشست پر متحدہ قومی موومنٹ کی خاتون امیدوار کامیاب ہوئی ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 30 پشاور سے آزاد امیدوار شاندانہ گلزار کامیاب رہیں۔

(جاری ہے)

این اے 67 حافظ آباد سے آزاد امیدوار انیقہ مہدی، این اے 73 ڈسکہ سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار سیدہ نوشین افتخار، این اے 112 ننکانہ سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار شذرہ منصب علی خان کھرل اور این اے 119 سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار مریم نواز شریف کامیاب ہوئیں۔اسی طرح این اے 156 سے آزاد امیدوار عائشہ نذیر، این اے 158 وہاڑی سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار تہمینہ دولتانہ، این اے 202 خیرپور سے پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر نفیسہ شاہ، این اے 209 سے پیپلز پارٹی شازیہ عطا مری اور این اے 232 کراچی سے ایم کیو ایم پاکستان کی امیدوار آسیہ اسحٰق صدیقی کامیاب قرار پائیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات