مسلم لیگ (ق) اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی آج ہونے والی ملاقات منسوخ

اتوار 11 فروری 2024 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2024ء) مسلم لیگ (ق) اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات منسوخ ہوگئی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شافع نے بتایاکہ چوہدری شجاعت (آج)پیر کو اسلام آباد روانہ ہو رہے ہیں، اسلام آباد میں نواز شریف، آصف زرداری، چوہدری شجاعت اور مولانا فضل الرحمٰن ملاقات کریں گے۔