قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں کے نتائج روک دیئے گئے

ملک بھر سے قومی اسمبلی کے 15 اور صوبائی اسمبلیوں کے 22 حلقے شامل ہیں

Sajid Ali ساجد علی پیر 12 فروری 2024 13:31

قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں کے نتائج روک دیئے گئے
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری 2024ء ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں کے حتمی نتائج روک دیئے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 56 اور این اے 53 راولپنڈی کا حتمی نتیجہ روکا ہے، این اے 60 جہلم اور این اے 69 منڈی بہاؤالدین میں حتمی نتائج روک دیئے گئے، این اے57 اوراین اے 52 کا حتمی تنیجہ بھی روکا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے این اے 126 اور این اے 27 لاہور کے حتمی نتائج روک دیئے ہیں، این اے 87 خوشاب کا حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا گیا ہے، این اے 58 چکوال اور این اے 71 سیالکوٹ کا حتمی نتائج بھی روک دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 51 راولپنڈی اور این اے 117 لاہور کے حتمی نتائج بھی روکے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ الیشکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے 22 حلقوں کا نتیجہ روک دیا گیا ہے، پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 4 اٹک، پی پی 7 اور پی پی 6 مری کا حتمی نیتجہ روکا گیا، پی پی 22 چکوال، پی پی 49 سیالکوٹ اور پی پی 14 راولپنڈی کے حتمی نتائج بھی روکے گئے ہیں، پی پی 15 اور پی پی 17 راولپنڈی کا نتیجہ بھی روک دیا گیا ہے، پی پی 12 اور پی پی 53 بھی ان حلقوں میں شامل ہین جن کا حتمی نیتجہ الیکشن کمیشن نے روکا ہے، اس کے علاوہ پی پی 121 ٹوبہ ٹیک سنگھ اور پی پی 279 لیہ کا حتمی نتائج بھی رک چکا ہے، الیکشن کمیشن نے پی پی 133 کا حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا ہے، اس کے علاوہ پی پی 283 لیہ، پی پی 164 لاہور اور پی پی 46 سیالکوٹ کے نتائج روک دیئے گئے ہیں۔