مزید 31 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری

امیدواروں کا تعلق مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان سے ہے

Sajid Ali ساجد علی بدھ 14 فروری 2024 10:19

مزید 31 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری 2024ء ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے مزید 31 امیدواروں کو کامیاب قراردیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 82 سرگودھا سے مختار احمد ملک کامیاب قرار پائے جب کہ این اے 93 چنیوٹ سے غلام محمد کو کامیاب قرار دیا گیا، این اے 94 چنیوٹ سےقیصر احمد شیخ کامیاب ہوئے ہیں، این اے 98 فیصل آباد سے چوہدری محمد شہباز بابر کا نوٹی فکیشن جاری ہوا، این اے 112 ننکانہ صاحب سے شذرا منصب علی خان کھرل، این اے 124 لاہور سے رانا مبشر اقبال کامیاب قرارپائے، این اے 125 لاہور سے محمد افضل کامیاب ہوئے، این اے 126 لاہور سے سیف الملوک کھوکر، این اے 129 لاہور سے میاں محمد اظہر کی کامیابی کا نوٹی فکیشن ہوا اور این اے 141 ساہیوال سے سید عمران احمد شاہ کامیاب قرارپائے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی کے 21 حلقوں میں کامیاب امیدواروں کے نوٹی فکیشن جاری کیے گئے ہیں جن کے تحت این اے 229 کراچی سے پی پی کے جام عبدالکریم کامیاب قرار پائے ہیں، این اے 230 کراچی سے پی پی کے سیدرفیق اللہ، این اے231 کراچی سے پی پی کے عبدالحکیم بلوچ، این اے 232 کراچی سے ایم کیوایم کی آسیہ اسحاق، این اے 233کراچی سے ایم کیوایم کے محمد جاوید حنیف خان کامیاب قرار دیئے جانے والوں میں شامل ہیں۔

اسی طرح این اے 234 کراچی سے ایم کیوایم کے محمد معین عامر کامیاب قرار پائے، این اے 235 کراچی سےایم کیوایم کے محمد اقبال خان، این ا ے 236 کراچی سے ایم کیوایم کے حسن شبیر، این اے 237 کراچی سے پی پی کے اسد عالم نیازی، این اے 239 کراچی سے پی پی کے نبیل گبول، این اے 240 کراچی سے ایم کیوایم کےارشدعبداللہ وہرہ، این اے241کراچی سےپی پی کےمرزااختیاربیگ، این اے242کراچی سےایم کیوایم کےمصطفیٰ کمال،این اے243کراچی پی پی کےعبدالقادرپٹیل، این اے244کراچی سےایم کیوایم کےفاروق ستار،این اے245کراچی سےایم کیوایم کےسیدحفیظ الدین، این اے246کراچی سےایم کیوایم کے امین الحق، این ا ے247کراچی سےایم کیوایم کےخواجہ اظہارالحسن، این اے248کراچی سےایم کیوایم کےخالدمقبول صدیقی، این اے249کراچی سےایم کیوایم کےاحمدسلیم صدیقی، این اے250کراچی سےایم کیوایم کےفرحان چشتی کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرچکا ہے، این اے 48 سے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار راجہ خرم نواز کامیاب قرار دئیے گئے، این اے 46 سے ن لیگ کے انجم عقیل خان کامیاب قرار دئیے گئے جب کہ این اے 47 سے لیگی امیدوار طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی نشستوں پر کامیابی کے نوٹی فکیشن چیلنج کردیئے گئے، این اے 47 اسلام آباد کے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار شعیب شاہین نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے امیدوار طارق فضل چوہدری کی کامیابی کے نوٹی فکیشن کو چیلنج کردیا ہے، شعیب شاہین نے درخواست میں الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔

اسی طرح این اے 48 کے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی بخاری بھی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے جہاں انہوں نے این اے 48 کےن لیگی امیدوار راجہ خرم کی کامیابی کا نوٹی فکیشن چیلنج کیا اور الیکشن کمیشن کا این اے 48 کے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی، اس موقع پر میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں سنے بغیر نوٹیفکیشن جاری کر دیا، آر او سمیت سب کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کریں گے۔