الیکشن کمیشن، پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کے 10 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

بدھ 14 فروری 2024 16:39

الیکشن کمیشن، پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کے 10 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2024ء) الیکشن کمیشن نے قومی سمبلی کے مزید 10 امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشنز جاری کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ان تمام اراکین کا تعلق مسلم لیگ (ن)سے ہے، نوٹیفکیشن کے تحت این اے 82 سرگودھا سے مختار احمد ملک، این اے 93 چنیوٹ سے غلام محمد، این اے 94 چنیوٹ سے قیصر احمد شیخ، این اے 98 فیصل آباد سے چوہدری محمد شہباز بابر اور این اے 112 ننکانہ صاحب سے شزرا منصب علی خان کھرل کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ این اے 124 لاہور سے رانا مبشر اقبال، این اے 125 لاہور سے محمد افضل، این اے 12 لاہور سے سیف الملوک کھوکر، این اے 129 لاہور سے میاں محمد اظہر اور این اے 141 ساہیوال سے سید عمران احمد شاہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔