ایس پی پٹرولنگ کا پٹرولنگ پوسٹ چک نمبری67 شمالی کا دورہ

جمعہ 16 فروری 2024 16:35

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2024ء) ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ریجن ملک اختر حسین جوئیہ نے سرگودہا ریجن کی پٹرولنگ پوسٹ چک نمبری67 شمالی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پٹرولنگ پوسٹ چک نمبری 67 شمالی کا ریکارڈ چیک کیا، پوسٹ کی صفائی کی صورتحال کوچیک کیا۔ انہوں نے سرکاری گاڑی اور پوسٹ پر موجود اسلحہ ایمونیشن کی حفاظت اور معیار کی جانچ پڑتال کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی پٹرولنگ ملک اختر حسین جو ئیہ نے انچارج پوسٹ سب انسپکٹر ملک اسحاق احمد اعوان کے ہمراہ پٹرولنگ پوسٹ کا ریکارڈ مکمل ہونے، صفائی ستھرائی کے بہترین انتظام اور بہترین انتظامات پر انچارج پوسٹ سب انسپکٹر ملک اسحاق احمد اعوان اور تمام افسران وملازمان کی کارکردگی کو سراہا اور آئندہ عوام الناس کی خدمت کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔ انسپیکشن کے دوران ایس پی پٹرولنگ نے پوسٹ کے لان میں شجرکاری کے حوالہ سے یادگاری پودا بھی لگایا۔

متعلقہ عنوان :