قومی اسمبلی کے مزید10امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد کے این اے51`53`54`55`56`57`58`59`60`61 میں امیدواروں کی کامیاب قرار دیدیا گیا

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 17 فروری 2024 10:14

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری2024 ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے مزید10امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،جن حلقوں میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ان میں این اے 51 سے مسلم لیگ ن کے اسامہ سرور، این اے 53 سے مسلم لیگ ن کے راجہ قمر اسلام کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔اسی طرح این اے 54 سے آزاد امیدوار عقیل ملک، این اے 55 سے مسلم لیگ ن کے ملک ابرار، این اے 56 سے مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی، این اے 57 سے مسلم لیگ ن کے دانیال چودھری کامیاب ہوئے ہیں جبکہ این اے 58 سے مسلم لیگ ن کے طاہر اقبال، این اے 59 سے مسلم لیگ ن کے سردار غلام عباسی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیاگیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 60 سے ن لیگ کے بلال اظہر کیانی، این اے 61 سے ن لیگ کے چودھری فرخ الطاف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ روز بھی قومی اسمبلی کے بلوچستان سے 5 کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 265 پشین سے مولانا فضل الرحمان کامیاب ہو گئے۔ این اے 260 چاغی سے جے یو آئی کے محمد عثمان بادینی کامیاب ہو گئے جب کہ این اے 261 قلات سے جے یو آئی کےعبد الغفور حیدری کامیاب ہو گئے، این اے 262 کوئٹہ سے آزاد امیدوار عادل رضا باذئی کامیاب ہوئے۔

این اے 264 کوئٹہ سے پیپلز پارٹی کے جمال رئیسانی کامیاب ہوئے تھے ان تمام امیدواروں کی کامیابی کا کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے جاری کیا تھا۔
عام انتخابات کے نتائج کے خلاف سیاسی جماعتوں کا احتجاج جا ری رہا، سیا سی جماعتوں کی جانب سے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا اور دھرنا جا ری دیا ۔