Live Updates

پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور اور فیصل جاوید کی ضمانت منظور کر لی

پشاور ہائیکورٹ کا دونوں رہنماؤں کو ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 فروری 2024 13:18

پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور اور فیصل جاوید کی ضمانت منظور کر ..
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 فروری 2024ء ) پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں علی امین گنڈا پور اور سینیٹر فیصل جاوید کی ضمانت منظور کر لی۔علی امین گنڈا پور اور فیصل جاوید کی درخواستِ ضمانت پر پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے سماعت کی۔دورانِ سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ دیگر ایف آئی آر میں بھی ضمانت پرہیں؟ وکیل نے بتایا کہ 26 مقدمات پر ضمانت میں ہیں۔

عدالت نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض علی امین گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض فیصل جاوید کی ضمانت بھی منظور کر لی۔ عدالت نے فیصل جاوید کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ جبکہ علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی پی کے ساتھ اتحاد کی شرائط رکھ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پی سے اتحاد صرف ہمارے مطالبات تسلیم ہونے کی بنیاد پر ہوگا۔

اتحاد کے لیے شرط پارٹی چھوڑنے والوں کو پی ٹی آئی پی سے نکلنا ہے،جب تک پرویز خٹک اور محمود خان پی ٹی آئی پی میں ہیں اتحاد ممکن نہیں۔معاملات سے متعلق قانونی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔کچھ شرائط ہے اگر وہ پوری ہو جائیں تو اسی وقت اتحاد کر لیا جائے گا۔علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پارٹی شمولیت کیلئے لیگل ٹیم بنی ہوئی ہے،معاملات دیکھ رہی ہے، حتمی فیصلہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان ہی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں معاشی بحران کو ختم کرنے سے متعلق ان کی پارٹی بہت جلد اقدامات کرے گی۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ساڈا حق اتے رکھ، یہی میرا نعرہ ہے۔ نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار دیںگے، وفاق سے خیرات نہیں اپنا حصہ مانگ لیں گے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے نامزد امیدوار علی امین گنڈاپور کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کچھ دیر روکنے کے بعد جاری کردئیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات