بہترسروس ڈیلیوری کے لیے پی ٹی اے کی جانب سے ڈیٹا سینٹر کا آغاز

منگل 20 فروری 2024 22:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2024ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) نے آج اپنے ٹیئر 3 کمپلائنٹ ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کیا۔اس تقریب میں نگران وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، ڈاکٹر عمر سیف نے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹر، اسلام آباد میں شرکت کی۔ نیا قائم کردہ ڈیٹا سینٹر جدید ٹیکنالوجی اور آپریشنل سہولیات سے مزین ہے اور کارکردگی او ر اعتماد پر مبنی ہے جو کہ 24x7 نیٹ ورک آپریشن سینٹر (این او سی) اور سیکیورٹی آپریشن سینٹر (ایس او سی) پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ اقدام ڈیجیٹل طور پر مضبوط پاکستان کے لیے ہمارے وڑن سے ہم آہنگ ہے اور جدید اور محفوظ ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کے لیے حکومت کے عز ا ئم کی تشریح کرتا ہے۔چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمان نے ڈیٹا سینٹر کے کامیاب قیام میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں کو سراہا. انہوں نے کہا کہ یہ ڈیٹا سینٹر بنیادی طور صارفین اور ٹیلی کام آپریٹر وں کے لیے مختلف قسم کی ای سروسز مینجمنٹ کی فراہمی کے لئے ایک مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر فعال ہی.