پیپلزپارٹی نے گورنرپنجاب کیلئے 3 نام چن لیے

گورنرپنجاب کے لیے مخدوم احمد محمود ، قمرزمان کائرہ اورندیم افضل چن کے نام زیرِ غور

بدھ 21 فروری 2024 15:40

پیپلزپارٹی نے گورنرپنجاب کیلئے 3 نام چن لیے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2024ء) پیپلز پارٹی کی قیادت نے گورنر پنجاب کے لیے 3 نام چن لیے۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کے لیے مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن کے نام زیرِ غور ہیں اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ مخدوم احمد محمود پارٹی قیادت کی پہلی ترجیح ہوں گے اور وہ مسلم لیگ ن کے لیے بھی قابلِ قبول ہوں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن)اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے گزشتہ روز وفاق میں حکومت سازی اور پاور شیئرنگ کا فارمولہ بتادیا تھا۔اسلام آباد میں زرداری ہاوس میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی۔