شہزادہ ولیم کے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق بیان پر اسرائیل کا ردِعمل

بدھ 21 فروری 2024 17:59

شہزادہ ولیم کے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق بیان پر اسرائیل کا ردِعمل
لندن( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2024ء ) برطانوی شہزادہ ولیم کے غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے پر اسرائیلی حکومت نے اپنا ردِعمل دے دیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ ولیم کے جنگ بندی کے مطالبے پر اسرائیلی حکومت کے ترجمان ایلون لیوی کا کہنا تھا کہ اسرائیل بھی یہ لڑائی جلد از جلد اس جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے لیکن یہ اس وقت ممکن ہے جب 134 یرغمالی رہا ہوجائیں گے اور حماس کا خاتمہ ہوجائے گا۔انہوں نے شہزادہ ولیم کے یرغمالیوں کی رہائی کے مطالبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسرائیل شہزادہ ولیم کے 11 اکتوبر کو دیے گئے بیان پر بھی ان کا مشکور ہے جس میں انہوں نے حماس کے اسرائیل پر حملوں کی مذمت کی تھی اور ان حملوں کے خلاف اسرائیل کے حقِ دفاع کی توثیق کی تھی۔

متعلقہ عنوان :