Live Updates

فیصل آباد،صاحبزادہ حامد رضا نے سیاسی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا

بدھ 21 فروری 2024 20:30

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2024ء) صاحبزادہ حامد رضا نے سیاسی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا،سنی اتحاد کونسل کا نام قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے ایوانوں میں گونج،سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کا تعلق فیصل آباد سے ہی,وہ سانحہ نومئی کے سلسلہ میں درج مقدمہ میں فیصل آباد میں توڑ پھوڑ اور پاک فوج کے فیصل آباد میں احساس ادارے کے دفتر پر حملہ میں نامزد ملزمان میں شامل ہیں, حالیہ جنرل انتخابات میں این اے 104میں آزاد امیدوار کے طورپر مسلم لیگ ن کے امیدوارکو شکست دے کرکامیابی حاصل کی ہے،PTiکے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل سے جوائننگ بڑی سیاسی کامیابی ہے،چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے مشکل وقت میں بانی PTiکا مکمل ساتھ دیا،یہی وجہ ہے کہ عمران خان نے کامیاب آزاد امیدواروں کوسنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کا حکم دیا، تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا خدا داد صلاحیتوں کے مالک ہیں اورانہوں نے ملکی سیاست میں ہمیشہ بھرپورکردار ادا کیا ہے اور PTiکے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی جوائننگ کے بعد سنی اتحاد کونسل کی سیاسی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، سنی اتحاد کونسل کی بنیاد 2001ء میں حامد رضاکے والدصاحبزادہ حاجی فضل کریم نے رکھی تھی الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کے نام پر رجسٹرڈ ہے اس جماعت کا انتخابی نشان گھوڑا ہے تاہم آج تک سنی اتحاد کونسل کے پلٹ فورم سے جنرل انتخابات میں کوئی صوبائی یاقومی ممبر منتخب نہیں ہوسکا,انکے والد صاحبزادہ حاجی فضل کریم محروم مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ممبر صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی رہے چکے ہیںبزرگ سیاستدان اورنامور عالم دین صاحبزادہ فضل کریم سابق ایم این اے اس پارٹی کے بانی ہیں جو 2013ء میں خالق حقیقی سے جا ملے تھے جس کے بعد صاحبزادہ حامد رضا سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین بنے اورانہوں نے ہرموقع پر فہم وفراست کا مظاہرہ کیا،صاحبزادہ حامد رضا نے بانی PTiکا مشکل وقت میں پورا ساتھ دیا اورسیاسی میدان میں متحرک رہ کر نمایاں خدمات سر انجام دیں، ہر خاص و عام صاحبزادہ حامد رضا کی سیاسی فہم وفراست کا قائل ہے اوریہی وجہ ہے کہ بانی PTiعمران خان نے کامیاب ہونے والے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کوسنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا حکم دیا ہے،ا علاوہ ازیں انکے خلاف مبینہ طور پر جھنگ بازار میں کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ کی بھی انکوائری ہورہی ہے تاہم مقامی انتظامیہ مذہبی فسادات کی وجہ سے خاموش ہے اور حالیہ سانحہ 9 مئی کے واقعات میں فیصل آباد میں توڑ ہھور اور پاک فوج کے ادارے آئی ایس آئی کے دفتر پر حملے میں نامزد ملزمان میں شامل ہیں اور مقامی عدالت سے ضمانت پر ہیں پولیس کو مطلوب ہیں اور مقدمہ شامل تفتیش نہیں ہوئی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات