مظفر آباد پولیس کی مختلف مقامات پر کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد

جمعرات 22 فروری 2024 21:34

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2024ء) ایس ایچ او تھانہ خیرپورسادات شاکرحسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف کاروائیاں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 4 لاکھ 20ہزار روپے ،5 تولہ سونا،4 عدد موٹر سائیکل،4 عدد موبائل فونز، 4عدد پسٹل اور 1عدد کلاشنکوف برآمد کر لیے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں جام شاہنواز،جام ساجدکریم،جام محمد یونس،مظہر،محمد حمزہ اور رستم شامل ہیں جو ڈکیتی اور چوری کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

اسی طرح ایس ایچ او تھانہ صدر مظفرگڑھ افتخار علی ملکانی نے بھی پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف کاروائیوں کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1 لاکھ 11 ہزار روپے ،1 عدد موٹر سائیکل مالیتی 1لاکھ20 ہزار روپے، 1عدد پسٹل30بور اور 1220 گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس نے ریکور شدہ سامان 9 مختلف مقدمات کے مدعیان کے حوالےکر دیا ۔