
آصفہ بھٹوزرداری کو بھی رکن قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ
آصف علی زرداری کی صاحبزادی کواین اے196سے الیکشن لڑوایا جائیگا،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری یہ نشست چھوڑ دینگے
فیصل علوی
جمعہ 23 فروری 2024
17:05

(جاری ہے)
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 196 سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔
این اے 196 قمبر شہداد کوٹ 1 کے تمام 303 پولنگ اسٹیشنوں کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 85370 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔بلاول بھٹو زرداری کے مد مقابلہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ناصر محمود 34499 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔اسی طرح این اے 194سے بھی بلاول بھٹوزرداری نے کامیابی حاصل کی تھی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 1لاکھ 31ہزار217 ووٹ لئے تھے اور جے یو آئی ف کے امیدوار راشد محمود سومرو 34ہزار572 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس حلقے سے راشد محمود سومرو کو 96ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست حاصل ہوئی۔یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف ایگزیکٹو اور سینیئر نائب صدر مریم نواز نے بھی آج قومی اسمبلی کی نشست سے دستبردارہوگئی ہیں۔مریم نواز نے اپنا استعفیٰ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ہے۔قانون کے تحت منتخب رکن اپنے پاس ایک ہی نشست رکھ سکتا ہے۔مریم نواز عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 119سے منتخب ہوئی تھیں۔ ن لیگ نے صوبائی اسمبلی کی نشست پر بھی کامیاب ہونے والی مریم نواز کو وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے۔اس لیے وہ قومی اسمبلی کی نشست اپنے پاس نہیں رکھیں گی۔مزید اہم خبریں
-
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی اہلیہ کا موٹرسائیکل سوار خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل، وزیراعظم کا نوٹس، سلمان خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا
-
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
-
اگرمذاکرات کیلئے قانونی کاروائی روکنا پی ٹی آئی کی شرط ہے تو پیش کریں
-
امریکا میں ویزا کریک ڈاؤن، پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار
-
میرا بھائی جیل میں، میرے بیٹے جیل میں، میرا بھانجا جیل میں ہے
-
ایران پر امریکی بمباری کا تخمینہ، امریکی جنرل برطرف
-
سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے بعد سولر سسٹم نصب کرے گی
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.