متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور مسلم لیگ( ن ) کے وفود کی ملاقات، حکومت سازی سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 23 فروری 2024 21:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2024ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور مسلم لیگ( ن ) کے وفود کے درمیان جمعہ کو ملاقات ہوئی جس میں حکومت سازی سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سید مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار شریک ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے میاں محمد شہباز شریف، اسحاق ڈار، ایاز صادق، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ اور رانا مشہود شریک ہوئے۔ملاقات میں حکومت سازی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔