گورنرسندھ سے روضہ رسولﷺ کے کلید بردار شیخ نوری کی ملاقات

ہفتہ 24 فروری 2024 22:57

گورنرسندھ سے روضہ رسولﷺ کے کلید بردار شیخ نوری کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے روضہ رسول ﷺ کے کلید بردار شیخ نوری محمد علی نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر ہاؤس میں قیام پر گورنر سندھ نے شیخ نوری محمد علی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا گورنرہاؤ س میں قیام میرے لئے سعادت کی بات ہے،آپ کی شفقت اور محبت میرے لئے اعزاز ہے۔شیخ نوری محمد علی نے گورنرسندھ کے فلاحی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امید کی گھنٹی، طاقتور پاکستان کے راشن بیگز اور خصوصاً آئی ٹی کلاسز لائق تحسین اقدامات ہیں۔

متعلقہ عنوان :