
ریحام خان کا 8 سال بعد دوسری فلم ’’چیمہ، چٹھہ اینڈ باجوہ ‘‘بنانے کا اعلان
فلم مکمل طور پر رومانوی اور مزاحیہ ہوگی ،اس میں زیادہ تر پنجابی زبان ہوگی‘ پوڈ کاسٹ میں گفتگو
ہفتہ 24 فروری 2024 22:58

(جاری ہے)
پوڈکاسٹ میں انہوں نے بطور فلم ساز بھی بات کی اور یہ بھی کہا کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کو ریلیز کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے اور ان کی فلموں کی نمائش سے ہی پاکستانی فلمیں دیکھی جائیں گی۔
ریحام خان کے مطابق پاکستان میں سینمائیں بہت کم ہیں اور پاکستان میں سرمایہ کار فلموں میں پیسے لگانے سے ڈرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس طرح کا میکینزم ہونا چاہیے کہ فلمیں بنانے کے لیے سرمایہ کاری کی سہولت ہے اور لوگوں کو فلموں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینی چاہیے ۔ریحام خان نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں اب پاکستانی فلمیں بھی اچھی کمائی کرلیتی ہیں لیکن اب بھی پاکستانی فلموں کی کمائی اتنی اچھی نہیں ہوتی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے جانان فلم انتہائی کم پیسوں سے بنائی تھی اور وہ پیسے اتنے کم تھے کہ وہ بتانا بھی نہیں چاہتیں۔تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ کم بجٹ پر فلم بنائے جانے کے باوجود ان کی فلم نے اچھی کمائی کی لیکن انہوں نے کمائی بھی نہیں بتائی۔ریحام خان نے تصدیق کی کہ اب 8سال بعد وہ دوبارہ چیمہ، چٹھہ اینڈ باجوہ کے نام سے پنجابی فلم بنانے جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے بہت پیار اور محنت سے فلم کی کہانی لکھی ہے اور فلم مکمل طور پر رومانوی اور مزاحیہ ہوگی اور اس میں زیادہ تر پنجابی زبان ہوگی۔ان کے مطابق بھارتی پنجابیوں نے کینیڈا، امریکہ اور برطانیہ میں موجود پنجابی کمیونٹی کے لیے اچھی اچھی فلمیں بنائیں اور انہوں نے اچھی کمائی بھی کی، اس لیے انہوں نے بھی بیرون ممالک مقیم پاکستان کی پنجابی کمیونٹی کے لیے فلم بنائی ہے جس سے انہیں اچھی امیدیں وابستہ ہیں۔انہوں نے فلم کی کاسٹ کے حوالے سے بتایا کہ ان کی فلم کا ہیرو 27یا 28سال کا ہوگا، اس لیے انہیں اپنا ہیرو تلاش کرنے میں مشکلات درپیش ہیں لیکن انہیں امید ہے کہ انہیں ہیرو مل جائے گا۔انہوں نے فلم کی دیگر کاسٹ کے حوالے سے بھی کچھ نہیں بتایا اور یہ بھی واضح نہیں کیا کہ ان کی فلم کب تک ریلیز ہوگی لیکن ممکنہ طور پر ان کی فلم آئندہ برس تک ریلیز ہوگی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
بیسویں چائنا فلم ہوابیاو ایوارڈز کا اعلان
-
فلم ’’ابیرگلال‘‘ میں ہانیہ عامر کے کردارکو فلم میں تبدیل کردیا جائے گا
-
پریٹی زنٹا 7 سال بعد فلمی پردے پر واپس آ رہی ہیں
-
شاہ رخ خان لائیو شوز کے لیے سلمان خان سے بھی زیادہ چارج کرتے ہیں
-
رانی مکھرجی کی خفیہ شادی سے متعلق فیشن ڈیزائنر کا انکشاف
-
معروف اداکارہ پروین بابی شادی شدہ تھیں، مہیش بھٹ کا انکشاف
-
مداح نے سمانتھا رتھ پرابھو کے نام پر مندر تعمیرکروادیا
-
شاہ رخ خان کی فلم ’’کنگ‘‘میں دیپیکا پڈوکون کی واپسی
-
اداکارہ علیزے شاہ کا مداحوں کیساتھ نئی مشکلات کا ذکر
-
اداکار کمال احمد رضوی کا95 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
ماں نے خوف کے وقت ’یا علی مدد‘ پڑھنے کی تلقین کی، مہیش بھٹ کا انکشاف
-
علیزہ شاہ ٹرولنگ سے تنگ آگئیں، سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.