Live Updates

ریحام خان کاچیمہ، چٹھہ اینڈ باجوہ،پنجابی فلم بنانے کا اعلان

پیر 26 فروری 2024 14:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2024ء) سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ صحافی اور فلمساز ریحام خان نے نئی پنجابی فلم چیمہ، چٹھہ اینڈ باجوہ بنانے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک تازہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہاکہ ان کی فلم ایسے پنجابیوں کیلئے ہوگی جو بیرون ملک کینیڈا، امریکا اور برطانیہ میں مقیم ہیں،فلم ایک محبت کی کہانی ہے اور وہ اس کیلئے فنکاروں کو کاسٹ کررہی ہیں۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فلم میں نئے چہرے متعارف کرائیں گی اور فلم کی کہانی انہوں نے خود لکھی ہے۔ خیال رہے کہ ریحام خان نے 2016 میں فلم جانان بنائی تھی جس میں ہانیہ عامر اور بلال اشرف نے ڈیبیو کیا تھا، فلم میں بچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کو موضوع بنایا گیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات