عدالت نے پیپلز پارٹی کے امیدوار اختیار بیگ کی کامیابی کے خلاف درخواست پر تمام فریقین سے جواب طلب کرلیا

بدھ 28 فروری 2024 18:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے حلقہ این اے 241 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار اختیار بیگ کی کامیابی کے خلاف درخواست پر تمام فریقین سے جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں حلقہ این اے 241 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار اختیار بیگ کی کامیابی اور پر دہری شہریت رکھنے کا الزام سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ مرزا اختیار کینیڈا کا شہری بھی ہے۔ دہری شہریت رکھنے کے باوجود الیکشن لڑنا غیر قانونی اور سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔ اختیار بیگ نے دہری شہریت چھپائی اور جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا۔ جھوٹا بیان حلفی دینے پر اختیار بیگ کو آئین کے آرٹیکل 62,63 کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل ، پیپلز پارٹی کے نو منتخب ایم این اے مرزا اختیار بیگ کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام فریقین سے جواب طلب کرلیا۔