بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو سالانہ آڈٹ رپورٹ برائے حسابات پیش

پیر 4 مارچ 2024 15:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2024ء) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آزاد جموں وکشمیر آصف زیب نے سالانہ آڈٹ رپورٹ برائے حسابات آزاد جموں وکشمیر مالی سال 2023-24ء پیر کو پیش کی۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آزاد جموں وکشمیر آصف زیب نے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو شعبہ آڈٹ آزاد جموں و کشمیر کی سالانہ کارکردگی مالی سال2023-24 ء کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کو ہدایت کی کہ آزادکشمیر میں آڈٹ کے نظام کو صاف اور شفاف بنایا جائے اور اس میں مزید بہتری لائی جائے۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آزادجموں وکشمیر آصف زیب کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :