سالانہ آڈٹ رپورٹ برائے حسابات آزادجموں وکشمیر مالی سال 24-2023پیش کر دی گئی

پیر 4 مارچ 2024 23:03

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2024ء) صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آزاد جموں وکشمیر آصف زیب نے آزاد جموں وکشمیر عبوری آئین 1974کے آرٹیکل 50الف(6)کے تحت سالانہ آڈٹ رپورٹ برائے حسابات آزادجموں وکشمیر مالی سال 2023-24ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں پیش کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آزادجموں وکشمیر آصف زیب نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو شعبہ آڈٹ آزادجموں وکشمیر کی سالانہ کارکردگی مالی سال2023-24 کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کو ہدایت کی کہ آزادکشمیر میں آڈٹ کے نظام کو صاف اور شفاف بنایا جائے اور اس میں مزید بہتری لائی جائے۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آزادجموں وکشمیر آصف زیب کے درمیان باہمی دلچسپی کے امورسمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :