#پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ نے عام انتخابات 08فروری میں مخالف امیدواروں کا انتخابی مہم چلانے والوں پارٹی عہدے داروں کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ

پیر 4 مارچ 2024 21:55

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ نے عام انتخابات 08فروری میں مخالف امیدواروں کا انتخابی مہم چلانے والوں پارٹی عہدے داروں کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ ۔ پارٹی رکنیت کی منسوخی اور پارٹی سے نکالا جائے گا. ضلعی تنظیم نو ضلع نوشہرہ کے لیے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صدارت, جنرل سیکرٹری اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات کے لیے تین تین نام اتفاق رائے سے ارسال کیے جائیں گی.ڈویڑن جنرل سیکرٹری اور سیکرٹری اطلاعات نے انتخابی مہم میں پارٹی امیدواروں لیے کام نہیں کیا۔

صوبائی قیادت سے نوٹس لینے کی استدعا۔پارٹی کو گراس روٹ لیول تک لے جانے کے لیے ابھی سے تنظیمی ارگنائزیشن پر کام شروع کرنے کا فیصلہ۔ پیپلز یوتھ ارگنائزیشن، پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن اور پی پی شعبہ خواتین کو فعال کرنے کی تجویز پر اتفاق رائے ہوا۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کا اجلاس خٹک باغ ڈاک اسماعیل خیل میں زیر صدارت ڈسٹرکٹ کونسل نوشہرہ کے سابق چیئرمین حاجی محمد اسحاق خٹک منعقد ہوا۔

اجلاس میں پی پی خیبر پختونخواہ کے صوبائی نائب صدر سابق ممبر قومی اسمبلی انجینیئر محمد طارق خٹک،پی پی تحصیل پبی کے صدر محمد الیاس، پی پی پی ضلع نوشہرہ کے سینیئر نائب صدر الحاج محمد انور شیخ،ڈاکٹر واجد خان، ضلع جنرل سیکرٹری سعید اللہ خان، پیپلز لیبر ونگ پشاور ڈویڑن کے جنرل سیکرٹری یوسف شباب، پی پی این اے 34 کے قومی اسمبلی کے امیدوار محمد ادریس خٹک،پی پی پی کے 87 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار عبداللہ اسحاق خٹک ایڈوکیٹ، پی پی پی پی کے 89 کے امیدوار منور کمال ایڈوکیٹ، افتاب خان خٹک،کاشف خان خٹک، منصور خان خٹک اور دیگر مقررین نے خطاب کیااجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اب ہم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں عوامی خدمت کے لیے موجود ہوں گے اور یونین کونسل، ویلج کونسل، نیبرہڈ کونسل کی سطح پر پارٹی کی ارگنائزیشن کریں گے۔

پارٹی امیدواروں کے ساتھ غداری کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا اور ان کو پارٹی کے ائین کے مطابق شوکاز نوٹس بھیجا جائے گا۔ 7 دن کے اندر اندر جواب نہ انے اور تسلی بخش جواب نہ دینے پر پارٹی عہدے سے برطرف اور پارٹی رکنیت کو منسوخ کر کے پارٹی سے نکالا جائے گا۔ مشکل حالات میں پارٹی کے ساتھ کھڑے کارکنوں، پارٹی عہدے داروں کو زبردست الفاظ میں حراج تحسین پیش کیا گیا۔