ا ہل غزہ سے یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف 10 مارچ کو اسلام آباد میں مارچ کریں گے، سراج الحق

منگل 5 مارچ 2024 18:44

ا ہل غزہ سے یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف 10 مارچ کو اسلام آباد میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2024ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ غزہ موجودہ دور کا کربلا ہے، ا ہل غزہ سے یکجہتی اوراسرائیلی مظالم کے خلاف 10 مارچ کو اسلام آباد میں مارچ کریں گے۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے منگل کے روز منصورہ میں مجلس شوری کے اجلاس کے بعدپر یس کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ اس مو قع پرسکر یٹری جنرل امیر العظیم، ڈپٹی سیکرٹری محمد اصغر اور قیصر شریف بھی مو جو د تھے۔

سراج الحق نے کہا کہ سا مرا جی طاقتیں مجبور قوم کی نسل کشی کا تماشا دیکھ رہی ہیں ، اسرائیلی بارودی جنگ سے اب تک 30 ہزار534 لوگ شہید ہو چکے ہیں جبکہ گیارہ ہزار بچے اور پچھتر ہزار لوگ زخمی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا غزہ میں اسرا ئیلی دہشت گردی پر غمزدہ ہے، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے کہا کہ و ہ جنوبی افریقہ جیسے ملک کو داد تحسین پیش کر تے ہیں جس کا مذہبی تعلق غزہ والوں سے نہیں ہے پھر بھی وہ غزہ کیلئے بین الاقوامی عدالت میں گیا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے آج ہنگا می اجلاس میں تمام اسلامی ممالک و سفارت خانوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ آٹھ مارچ کو خواتین کے عالمی دن پر خواتین سے اپیل کر یں گے کہ عورت مارچ میں حصہ لینے والی خواتین غزہ و فلسطین کے نام پر مارچ کریں ۔