Live Updates

بانی چیئرمین سے علی امین گنڈا پور اورعلیمہ خان کی ملاقات

ةملاقات جیل کانفرنس روم میں ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد جاری رہی ، صوبائی کابینہ کی تشکیل پرغورکیا گیا

منگل 5 مارچ 2024 21:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2024ء) وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور اور تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خان نے منگل کے روز راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ میں تحریک انصاف کے سابق چیئرمین سے ملاقات کی جیل کے کانفرنس روم میں ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد وقت تک جاری رہنے والی ملاقات میں خیبر پختونخواہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیااوروزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے سابق چیئرمین کو صوبے میں آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا وزیر اعلیٰ کی جیل آمد کے موقع پراڈیالہ جیل کے اطراف میں سیکورٹی ہائی الرٹ کروا دی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا لیڈر اور نظریہ قائم و دائم ہے سابق چیئرمین کہہ رہے ہیں قانون کی حکمرانی ہونی چاہئے ہم نظریئے کے مطابق کام جاری رکھیں گے ہم ایسا نظام بنائیں گے آئندہ کوئی مینڈیٹ چوری نہ کرے انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ9 مئی پر کمیشن بنائیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج لے کر آئیں ہماری خواتین، کارکن جیلوں میں ہیں ہمارا مطالبہ کے 9 مئی سے فائدہ حاصل کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے انہوں نے کہاکہ ہم نے پاکستان کے لئے 2 حکومتیں چھوڑی ہیں عمران خان ہمارے بچوں کی جنگ لڑ رہے ہیں پاکستان ہمارا ہے مرکز کی حکومت نے مینڈیٹ چوری کیا ہے میں اس وزیراعظم کے حلف میں جاکر غداری کیوں کروں میں صوبے میں اپوزیشن کے ساتھ بیٹھوں گا ہم ووٹ چوروں کے ساتھ مفاہمت نہیں کریں گے بطور وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت ہم آپس میں رابطے رکھیں گے ہم نے صوبے میں امن و امان قائم کرنا ہے، روزگار دینا ہے ہم بنیادی سہولیات، تعلیم اور صحت میں بہتری لائیں گے ہم 1 لاکھ سے زائد خاندانوں کی مالی معاونت کریں گے ہم پشاور میں پرامن احتجاج کریں گے ہمیں مخصوص سیٹیں نہیں ملی میرے صوبے کے کچھ حقوق ہے، حقوق کے لئے میں اسلام آباد آؤں گا جس خاتون کے ساتھ بد تہذیبی ہوئی انہوں نے خاتون کارڈاستعمال کیا خاتون کا قصور تھا لیکن میں نے بطور وزیر اعلیٰ خاتون سے معافی مانگی اسٹیبلشمنٹ بھی ہماری ہے ادارے بھی ہمارے ہیں اگر اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مفاہمت ہوگی تو اس کا فیصلہ سابق چیئرمین کریں گے۔

(جاری ہے)

دریں اثناسابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ علی محمد خان نے جو پیغام سابق چیئرمین کا دیا اس سے کافی ردعمل آیا سابق چیئرمین نے کہا ہم نے مفاہمت کی بات جو کی اس پر وضاحت ضروری ہے نیلسن منڈیلا نے بھی اسی کو فالو کیا تھا ووٹ چوروں کے ساتھ مفاہمت نہیں ہو سکتی اگر چوروں کے ساتھ مفاہمت ہو تو پھر سارے چوروں کو رہا کر دینا چاہئے مینڈیٹ چوری کرنے والے اور کرپشن کرنے والوں کے ساتھ کوئی مفاہمت نہیں ہو سکتی انہوں نے کہا کہ نمل نالج سٹی کے حوالے سے سابق چیئرمین نے کہا کہ اس پر احتجاج کریں نمل میں ہمارا 2 ہزار طلبا کے لئے جو پراجیکٹ شروع ہونا تھا وہ روک دیا گیانمل میں 95 فیصد بچے اسکالر شپ پر پڑھ رہے ہیں 2 ہزار طلبا کو مزید داخلہ ملنا تھا 200 بچوں کے ایمرجنسی میں داخلہ ہوا ہے اس پراجیکٹ کو نہیں روکنا چاہئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ذمہ داری ہے کہ اس پراجیکٹ پر کسی کو تنگ نہ کیا جائے ہم وارننگ دے رہے ہیں کہ یونیورسٹی کے طلباء کو تنگ نہ کیا جائے ہمارے کنٹریکٹر کو کسی نے تنگ کیا تو پھر یونیورسٹی کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات