s وزیراعظم سے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی ملاقات

ڑ*شہباز شریف نے بطور نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی خدمات کو سراہا

جمعرات 7 مارچ 2024 20:35

[اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2024ء) وزیراعظم میاںمحمد شہباز شریف سے سابق نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کی ملاقات،وزیراعظم نے بطور نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی خدمات کوسراہا ۔

(جاری ہے)

وزیرعظم اورسابق نگران وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میںسینیٹر اسحاق ڈاراور سید طارق فاطمی بھی موجود تھے ۔سابق وزیر خارجہ نے نگران حکومت کے دور میں خارجہ امور میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ بھی دی جسے وزیراعظم نے سراہا ۔