حلیم عادل شیخ نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی

جمعہ 8 مارچ 2024 22:20

حلیم عادل شیخ نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2024ء) این اے 238 سے آزاد امیدوار حلیم عادل شیخ نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی،درخواست میں فارم 45 میں ٹمپرنگ بر ریٹرننگ افسر کے خلاف کاروائی کی استدعا کی گئی ہے جمعہ کے روز آزاد امیدوار حلیم عادل شیخ نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج ہمیں الیکشن کمیشن کی عمارت میں داخل ہونے سے بھی روک دیا گیا، الیکشن کمیشن کو تنخواہیں عوام کے پیسوں سے دی جارہی ہیں، اج ملک میں ہیجانی اور پریشانی کی کیفیت ہے، ملک میں موجودہ عدم استحکام کے ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہیں، حلیم عادل شیخ نے کہا جسٹس فخر الدین جی ابراہیم نے 2013 میں الیکشن میں اعتراضات پر استعفیٰ دے دیا، دھاندلی ذدہ سلیکشن کو یکسر مسترد کرتے ہیں، سکندر سلطان راجہ کو چیف سلیکشن کمشنر کہیں تو بہتر ہوگا، توہین الیکشن کمیشن پر میرے کپتان کا اڈیالہ جیل جاکر ٹرائل کیا، چیف الیکشن کمشنر نے پوری قوم کی توہین کی ہے، توہین عوام کیلئے جلد عوامی عدالتیں لگیں گی، توہین عوام کے خلاف ملک کی اعلیٰ ترین عدالتوں میں جائیں گے، اپنی سیٹ کیلئے نہیں ووٹرز کی تکلیف لیکر الیکشن کمیشن آیا ہوں، ریٹرننگ افسر نے قلم کی ایک جنبش سے عوامی ووٹ کو بدل دیا، ذولفقار علی بھٹو کے جوڈیشل مرڈر کا فیصلہ ہوا اچھی بات ہے، جو عوام کے حق کا قتل ہوا ہے اس پر بھی کوئی بینچ بنادیا جائے، ریٹرننگ افسران جوڈیشری سے ہوتے تو اپنی دھاندلی نہ ہوتی، این اے 238 کے فارم 45 میں میرے 84 ہزار ووٹ تھے، 9 فروری کو فارم 47 میں ایک کیو ایم کے امیدوار کو جتوادیا گیا، فارم 45 میں جعل سازی کے خلاف ہم سپریم کورٹ سے رجوع کرنے جارہے ہیں، یہ حکومت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی اجتماعی قبر ثابت ہوگی،... اعجاز خان