پہلی بارالیکشن اچھے ماحول میں ہوا، ووٹ نہ بیچا گیا نہ خریدا گیا ، محمود خان اچکزئی

ہفتہ 9 مارچ 2024 23:16

پہلی بارالیکشن اچھے ماحول میں ہوا، ووٹ نہ بیچا گیا نہ خریدا گیا ، محمود ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2024ء) صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پہلی بار الیکشن اچھے ماحول میں ہوا، ووٹ نہ بیچاا گیا نہ خریدا گیا ۔ میرے اپنے صوبے سے مجھے کوئی ووٹ نہ مل سکا ۔ آصف علی زرداری کو کامیابیپر مبارکباد دینے گیا تھا موجود نہیں تھے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار صدارتی انتخابات اتنے اچھے ماحول میں ہوے ۔

ووٹ نہ خریدے گئے نہ بیچے گئے ۔ یہ ایک نئی روایت قائم ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا صدارتی امیدوار نامزد کرنے پر پی ٹی آئی کا مشکور ہوں ۔ میرے اپنے صوبے سے ایک ووٹ بھی نہ مل سکا ۔۔ ڈاکٹر عبدالمالک نے پہلے ووٹ د ینے کی یقین دہانی کرائی تھی نہ جانے کیوں بعد میں پھسل گئے ۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو مبارکباد دینے گیا تھا تاہم وہ موجود نہیں تھے پارٹی کارکنوں کو ہی مبارکباد دیدی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے پی کے میں تمام پی ٹی آئی اراکین نے م جھے ووٹ دیا ، پنجاب میں زرادری کو منھ سے زیادہ ووٹ مل گئے جہاں جس پارٹی کی اکثریت تھی ووٹ بھی اسی کے حما ئت یافتہ امیدوار کو پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ اصل ا متحان اب شروع ہوا ہے ہم سب کو مل کر ملکی مفاد کا سوچنا ہوگا ۔ انہوں نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے سمجھدار عناصر کی آواز کو سنیں ۔

انہوں نے کہ خان صاحب اس وقت سے دوست ہیں جب سے پی ڈی ایم بنی کم ازکم اتنی ظرافت نواز شریف اور انکے بھائی میں ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوستوں کا بھی مشکور ہوں کہ انہوں نے ووٹ مجھے ڈالا ۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں سب کچھ بیچا جاتا ہے لیکن کچھ لوگوں کے نزدیک ایسا نہیں ہے میں بھی ان میں سے ایک ہوں