سینیٹ میں پیپلز پارٹی امیدواروں کی جیت جمہوریت کی فتح ہے،علی حیدر گیلانی

جمعرات 14 مارچ 2024 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2024ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے نو منتخب سینٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی امیدواروں کی جیت جمہوریت پسندوں کی فتح ہے،سید یوسف رضا گیلانی کو 204ووٹوں سے جیتنے اورعبد القدوس بزنجو،اسلم ابڑواور سیف اللہ دھاریجو کو ایوان بالا میں پہنچنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدرآصف علی زرداری کی دانش کو سلام پیش کرتے ہیں،ان شا اللہ 2اپریل کا سورج بھی پیپلز پارٹی کی فتح کیساتھ طلوع ہو گا،علی حیدر گیلانی نے کہا کہ شاندار جیت میں تعاون پر مسلم لیگ ن،ایم کیو ایم،ق لیگ ،جے یو آئی اور آئی پی پی کے شکر گزار ہیں۔