Live Updates

علی امین گنڈا پور نے قومی اسمبلی کی این اے 44کی نشست چھوڑ دی

تحریک انصاف کے رہنماءنے عام انتخابات میں این اے44میں مولانافضل الرحمان کوبھاری مارجن سے شکست دیکر یہ نشست جیتی تھی

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 15 مارچ 2024 12:52

علی امین گنڈا پور نے قومی اسمبلی کی این اے 44کی نشست چھوڑ دی
پشاور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ2024 ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے قومی اسمبلی کی این اے 44کی نشست چھوڑ دی ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ ی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے پوچھا بھائی کو کابینہ میں کہاں ایڈجسٹ کر رہے ہو؟علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کہا کہ فیصل امین اب الیکشن لڑ کرایم این اے بنے گا، انہیں پتا نہیں تھا کہ میرے بھائی نے تو ابھی الیکشن لڑنا ہے۔

عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ علی امین گنڈا پور نے این اے 44 میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پی کے 113 میں جے یوآئی (ف) کے امیدوار کفیل احمد نظامی کو بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔ این اے 44 ڈی آئی خان سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی امین گنڈا پور نے 93 ہزار 443 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

اس حلقے سے مولانا فضل الرحمان 59 ہزار 922 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔خیال رہے کہ علی امین گنڈا پور کے پی میں پی ٹی آئی کی پہلی حکومت میں صوبائی وزیر ریونیو تھے اور وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر کے طور پر خدمات انجام دیں تھیں۔8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں نے صوبے بھر میںحکومت بنانے کیلئے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مطلوبہ اکثریت حاصل کر لی تھی۔

جس کے بعد عمران خان نے علی امین گنڈاپورکو وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نامزد کیا تھا ۔بعدازاں علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاﺅس میں ہوئی تھی جہاں گورنر خیبرپختونخواہ غلام علی نے ان سے عہدے کا حلف لیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات