پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منایا گیا

جمعہ 15 مارچ 2024 17:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2024ء) اسلاموفوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن، اسلامو فوبیا مسلمانوں کے خلاف خوف، تعصب اور نفرت کا نام ہے جو آن لائن اور آف لائن دنیا میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال، دشمنی اور عدم برداشت کو ہوا دیتا ہے ، اسلاموفوبیا نظریاتی، سیاسی، مذہبی دشمنی، ساختی اور ثقافتی نسل پرستی کے ذریعے مسلمانوں کی خصوصی علامتوں اور تعلیمات کو نشانہ بناتی ہے،،اسلامو فوبیا کو نسل پرستی سے بھی تشبیہ دی جاتی ہے ، جس کے تحت اسلامی مذہب، روایت اور ثقافت کو مغربی اقدار کے لیے 'خطرہ' کے طور پر تصور کیا جاتا ہے ، دنیا بھر میں مسلمان اسلاموفوبیا کے باعث بیشمار تکالیف اور پرتشدد واقعات کا شکار ہو چکے ہیں ، پاکستان نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی اور 15 مارچ 2022 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس سے متعلق قرارداد بھی پیش کی، پاکستان کی پیش کردہ قرارداد میں 15 مارچ کو اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے طور پر متعارف کروانے کی پیشکش کی گئی، اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کا مقصد مسلمانوں اور انسانی حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر رواداری کو فروغ دینا ہے ، پاکستان کی پیش کردہ قرارداد میں دہشتگردی کو کسی بھی مذہب اور قومیت سے منسوب نہ کرنے پر بھی زور دیا گیا، 15 مارچ 2022 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کی قرارداد کو 55 ممالک کی حمایت کے ساتھ منظور کیا گیا، اسلاموفوبیا سے نمٹنے کی قرارداد کی مخالفت کرنے والے ممالک میں بھارت سرفہرست تھا جو مسلمانوں کیخلاف انتہائ پسندی، تشدد، ظلم و جبر میں نمایاں تاریخی کردار رکھتا ہے، اسلام بھارت میں دوسرا بڑا مذہب ہے اور بھارت کی ڈیڑھ ارب کی کل آبادی میں 14 فیصد مسلمان ہیں جن کو تعلیم، ملازمت، بنیادی ضروریات زندگی اور سیاسی نمائندگی حاصل کرنے میں ہندوستانی انتہاپسندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ہندوستان کی تاریخ مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم سے بھری پڑی ہے جن میں 1992 میں بابری مسجد، 2002 میں گجرات فسادات، 2013 میں مظفرنگر، 2020 میں دہلی، 2021 میں ہریدوار فسادات اسلاموفوبیا کے اہم واقعات ہیں ، مسلمانوں کی مساجد کو شہید کرکے مندر تعمیر کرنا انتہا پسند ہندو?وں کا پسندیدہ مشغلہ ہے جس کی مثالیں بابری مسجد، نواپی مسجد، شاہی مسجد و دیگر مساجدشامل ہیں جوکہ ہندوستان میں مسلمانوں کی حالت زار کا منہ بولتا ثبوت ہے، بین الاقوامی سطح پر ہندوستان میں مسلمانوں کی نسل کشی اور خواتین کے ساتھ زیادتیوں پرمبنی بی بی سی کی ڈاکیومنٹری نشر کی جا چکی ہے جبکہ 2002 کے گجرات فسادات کے ذمہ دار انتہا پسند مودی پر دوسری ڈاکیومنٹری کو نشر ہونے کو تیار تھی جس کو مودی نے روکنے کی ہر ممکن کوشش 2014 میں مودی کے اقتدار میں آتے ہی مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی میں انتہائی تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا، گزشتہ دو دہائیوں کے دوران بھارتی پارلیمنٹ میں مسلمانوں کی نمائیندگی محض 5 فیصد رہ گئی ہے جبکہ حکومتی جماعت بی جے پی میں ایک بھی مسلمان کارکن یا رہنما شامل نہیں ، جینواسائیڈ رپورٹ کے مطابق ’ہندوستان میں اسلاموفوبیا اب محض امتیازی سلوک نہیں رہا بلکہ باضابطہ ریاستی نظریہ بن چکا ہے، بی جے پی نے 192 ملین مسلمانوں کے خلاف اسلاموفوبیا کے ذریعے پرتشدد پروگرام کا آغاز کردیا ہے،رمضان کے مقدس مہینے کے دوران کشمیر میں معصوم مسلمانوں کے خلاف بھارتی فورسز کی غیر انسانی کاروائیوں میں سنگین حد تک اضافہ ہوجاتا ہے ، کشمیر میں آرٹیکل 370 اور 35A کی منسوخی کے بعد مودی سرکار کے کشمیریوں پر ظلم اس حد تک بڑھ گئے ہیں کہ کسی مسلمان کا قتل، جنسی زیادتی یا اغوا جیسے بڑے جرائم بھی قابل سزا نہیں ٹھہرائے جاتے ، دنیا میں مسلمان اسلاموفوبیا کے شکار ہیں مگر دیگر خطوں میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور بھارت میں ہونے والے مظالم کا موزانہ کیا جائے بھارت میں ہونے والے مظالم کی فہرست بہت طویل ہے، بھارت میں انتہا پسند ہندوتوا کے کارکنوں کی جانب سے آئے روز مسلمانوں اور دیگر اقلیتیوں پر حملے جاری رہتے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت میں موجود مسلمان کسی طور پر بھی محفوظ نہیں ہیں،،