سیاست میں وکلاء کاکرداراپنی اہمیت کا حامل ہے،برجیس طاہر

اتوار 17 مارچ 2024 17:30

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2024ء) سیاست میں وکلاء کاکرداراپنی اہمیت کا حامل ہے،مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ نون چودری محمد برجیس طاہر سابق گورنر وفاقی وزیر امور کشمیر کا کہنا ہے کہ سیاست میں وکلا کا کردار اپنی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کی سیاست میں قیام پاکستان سے وکلا نے سیاسی پلیٹ فارم پر اپنا لوہا منوایا پاکستان کی سیاست وکلا کے بغیر ادھوری ہے ۔

وہ مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان مسلم لیگ نون سانگلہ ہل میں وکلا بار کے صدر چوہدری ارشاد انجم ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری چوہدری فیصل بٹالوی سابق صدر بار میاں محمد اعظم شریف وکلا بار کے عہدے داروں سمیت خصوصی ملاقات کے بعد گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وکلا بار سانگلہ ہل چوہری محمد برجیس طاہر کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے سیاسی سماجی اور معاشرتی تعلقات کی بنا پر متحد ہو کر عوام کی خدمت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرنواحی گاؤں کے رہائشی بااثر سیاسی شخصیت چوہدری محمد صغیر اعوان نے ساتھیوں سمیت چوہدری محمد برجیس طاہر سے خصوصی ملاقات کی اور روزہ افطاری کی دعوت دی جو چوہدری برجیس طاہر نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ مصروفیت کے باعث وقت اور جگہ کا تعین کر لیا جائے گا حلقہ این اے 111 پی پی 132 کے ورکروں کارکنوں ووٹرز اور سپورٹرز نے برجیس طاہر سے فردا فردا ملاقات کی اور ائندہ ساتھ چلنے کی یقین دہانی کرائی برجیس طاہر کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ کے عوام کے دکھ درد میں کسی لمحہ غافل نہیں رہا ورکروں کارکناں کے تحفظ کا دفاع اولین ترجیح ہے عوامی خدمت کرتے رہیں گے۔ \378