کراچی یونیورسٹی ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے طلباء سے شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کی ملاقات
منگل 19 مارچ 2024 23:05
(جاری ہے)
کراچی یونیورسٹی ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے طلباء نے حال ہی میں منعقدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی، لیاری کی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ کیٹیگریز جیتنے کے بعد 'بہترین وفد' کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ جامعہ کراچی طلباوطالبات کو اپنی صلاحیتیں بروئے کارلانے کے بھر پورمواقع فراہم کرتی ہے تاکہ جامعہ میں زیر تعلیم طلبہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھرپورحصہ لے سکیں۔انہوں نے کراچی یونیورسٹی ڈیبیٹنگ سوسائٹی کی سال بھر میں ملک بھر میں کارکردگی اور فتوحات کو بھی سراہا۔اس موقع پر مشیر امورطلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر نوشین رضا نے شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کو بتایا کہ حال ہی میں منعقدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی، لیاری کی ماڈل یونائیٹڈ نیشنزکانفرنس کے دوران کراچی یونیورسٹی ڈیبیٹنگ سوسائٹی نے چھ کمیٹیوں جن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، خصوصی سیاسی اور ڈی کالونائزیشن کمیٹی، سماجی، انسانی، اور ثقافتی کمیٹی، تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی کمیٹی، اکنامک اینڈ فنانشل کمیٹی اور پاکستان نیشنل اسمبلی شامل ہیں جس میںملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں بشمول بحریہ یونیورسٹی، نمل یونیورسٹی ،مہران یونیورسٹی اور بہت سے دوسرے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ اسکولوں اور کالجوں کے طلباوطالبات نے بھی اس میں حصہ لیا۔ڈاکٹر نوشین نے بتایا کہ کراچی یونیورسٹی ڈیبیٹنگ سوسائٹی جامعہ کراچی کی سات آفیشل اسٹوڈنٹس سوسائٹیز میں سے ایک ہے، جو طلبہ کو ملک بھر میں مختلف سرٹیفائیڈ پروگرامز اور ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ماڈل یو این کانفرنسز اقوام متحدہ کی طرز پر بحث ومباحثے کے ذریعے ، مختلف عالمی مسائل کا حل تلاش کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ڈاکٹر نوشین نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کو بتایا گیا کہ جامعہ کراچی کے 16 مندوبین میں سے 10 نے فتح کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ اب تک کراچی یونیورسٹی ڈیبیٹنگ سوسائٹی چاربہترین وفد کے ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہے ۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی، لیاری کی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز کانفرنس 2024 ء میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں شعبہ جرمیات کے شاہد حسین، حسن رضا، ملک وسیم اور نمرہ بی بی جبکہ شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے کائنات فاروق، احد ولی، مریم، زہرہ عمران، طفیل عباس، فلزہ یونس، محمد حمزہ، علیشا رحمان، حمیرا جاوید، اریبہ نعیم، حفصہ فریدون، اور عمائمہ اعجازشامل ہیں۔ ڈاکٹر نوشین رضا نے بتایا کہ کراچی یونیورسٹی ڈیبیٹنگ سوسائٹی نے مجموعی طور پر 12 ٹیم ٹرافیاں حاصل کیں، 21 پہلی پوزیشنیں، 16 بار دوسری پوزیشن، چار مرتبہ تیسری پوزیشن حاصل کی اور بہترین وفد کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کے علاوہ ملک گیر مقابلوں میں 22 دیگر ایوارڈزبھی حاصل کئے۔اس موقع پر رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم، رئیس کلیہ علوم پروفیسر ڈاکٹر مسرت جہاں یوسف، رئیس کلیہ علم الادویہ پروفیسر ڈاکٹر محمد حارث شعیب، رئیس کلیہ معارف اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، سٹوڈنٹس ایڈوائزری کونسل کے ممبران اور دیگر بھی موجود تھے۔#مزید تعلیم کی خبریں
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.