/لاپتہ افراد کا مسل سیاسی بنادیا گیا ہے، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز،لواحقین،سردار اختر مینگل اورکمیشن کے اعداد شمار میں بہت فرق ہے،لاپتہ افراد کے مسلہ کو حل کرنا چاہتے ہیںایک ہزار نوجوانوں کو ایک سال کے دروان بیرون ممالک بھجوائیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

منگل 19 مارچ 2024 22:40

^&کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے بلوچستان کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے اتحادیوں کے درمیان اختلافات کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے جو فارمولا طے ہوا ہے اس پر عمل ہوگا، بلوچستان کے مسائل بہت پیچیدہ ہیں جنہیں مل کر حل کریں گے، موسمیاتی تبدیلوں کا چیلنج درپیش ہے وفاق کے ساتھ مل کر اس پر مقابو پائیں گے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا۔

لاپتہ افراد کا مسل سیاسی بنادیا گیا ہے، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز،لواحقین،سردار اختر مینگل اورکمیشن کے اعداد شمار میں بہت فرق ہے،لاپتہ افراد کے مسلہ کو حل کرنا چاہتے ہیں۔صحت اور تعلیم کے شعبہ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے،ہیلتھ کارڈ کے زریعے جعلی بلز بنانے کی شکایات موصول ہورہی ہیں جلد اس پر قابو پائیں گے۔

(جاری ہے)

ایک ہزار نوجوانوں کو ایک سال کے دروان بیرون ممالک بھجوائیں گے۔

یہ بات انہوں نے منگل کو وزیراعلی سیکرٹریٹ میں سنیئر صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی، اس موقع ارکان بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک، شعیب نوشیروانی اور سابق رکن بلوچستان اسمبلی میر طارق مسوری بگٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسلہ کرپشن ہے اس پر قابو پانے کے لئے محکمہ انٹی کرپشن کے استعداد کار کو بڑھاتے ہوئے محمکہ پولیس کے ڈی آئی جی رینک کے افسر کو ڈی جی لگا کر اس کے ایکٹ میں ضروری ترمیم کرکے مضبوط بنائیں گے۔

مافیاز نے سرکاری محمکوں کو گھیرئے میں لے رکھا ہے ہماری کوشش ہے کہ محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے اس سلسلے میں ہرممکن اقدمات اٹھا ئے جائیں گے۔صوبے کا دوسرا بڑا مسلہ بے روزگاری اور غربت ہیں کیونکہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر مند بنانے کی ضرورت ہے ہمارئے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے والے ٹیکنیکل اداروں میں وہ تربیت نہیں ملتی جس سے نوجوان اپنا روزگار کمانے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک جاکر اپنے گھر والوں کے لئے روزگار کماکر ان کی حالت بدل سکیں اس سلسلے میں ہم نے اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ نوجوانوں کو تربیت دئے کر بیرون ملک روزگار کے لئے بھیج سکیں اس حوالے سے سعودی عرب، اومان اور یورپی ممالک میں ہمارئے تربیت یافتہ لوگوں کی ضرورت ہے لیکن ہمارئے پاس ان کے معیار کے مطابق ہنر مند نوجوان نہیں۔

بیرون ممالک اس وقت تربیت یافتہ نرسز کی بڑی مانگ ہے اس سلسلے میں نرسوں کی تربیت کرکے ان کو بیرون ممالک ملازمت کے مواقع فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستاان میں صحت کی سوہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت 80ارب روپے خرچ کرکے عوام کو علاج کی سہولت نہیں دئے پارہی اس لئے ہم نے محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے اور محکمہ صحت کی بہتری کے لئے تیس روز میں سیکرٹری سے رپورٹ طلب کی ہے، جتنا پیسہ سوا کروڑ لوگوں کو صحت کی سہولیات کے لئے ہیں اتنے پیسوں میں صوبوں کے لوگوں کا چھوٹی سے لیکر دل کے آپریشن تک کا علاج ملک کے بڑئے اسپلات میں علاج کرایا جاسکتا ہے، ڈاکٹروں کو اندرون صوبہ اسپتالوں میں ڈیوٹی کے لئے جانا ہوگا تاکہ اپنے لوگوں کو ان کی دہلیز پر علاج کی سہولت میسر آسکے۔

معیاری تعلیم کے فروغ کو یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم لارہے ہیں جس کا مقصد تعلیم اور صحت کے شعبے میں گورننس کو بہتر بناتے ہوئے ڈاکٹروں اور اساتذہ کو ڈیوٹی پر لانا ہے اور کمپیوٹرارئزڈ سسٹم کرکے چیزوں کو بہتر بنانا ہے۔کوئٹہ میں صفائی اور ٹریفک کے مسائل سے نمٹنے کے لئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو دو ماہ کا ٹاسک دیا ہے کہ کوئٹہ پیکیج کے تحت بننے والی سڑکوں اور دیگر منصوبوں کو مکمل کرکے کوئٹہ جو کہ بلوچستان کا چہرہ ہے اس کو بہتر بنانا ہے۔

جام کمال ضان کے دور میں شروع ہونے والے منصوبے کو آگئے بڑھارہے ہیں کیونکہ یہ ایک اچھا منصوبہ تھا۔گزشتہ برس سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے وفاق کی جانب سے بلوچستان کو ملنے والے چار سو ملین ڈالرکا منصوبہ صرف پی ڈی کی عدم تقرری کی وجہ سے گزشتہ آٹھ ماہ سے تعطل کا شکار تھا میں نے نئے پی ڈی کی تقرری کرکے ان کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں، جو سیلاب سے متاثرہ گھروں، سڑکوں اور زرعی بندات سمیت انفرااسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات کے ازلے کو یقینی بنائے گا۔

ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ موسیماتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کا دو فیصد حصہ بھی نہیں جبکہ بلوچستان کا تو زیرو فیصد حصہ بھی نہیں لیکن بلوچستان گزشتہ سالوں میں اس سے بری طرح متاثر ہوا ہے اس کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، بدلتے ہوئے موسم کے ساتھ اب ہمیں اپنی فصلوں کا بھی ازسر نو جائزہ لینا ہوگا کہ کب کس علاقے میں کون سی فصل کاشت کرنے ہے، موسیماتی تبدیلی پر قابو پانے کے لئے پالیسی وفاقی حکومت بنائے گی ہم اس پر مکمل عمل کریں گے اس سلسلے میں ہمیں پی ڈی ایم ائے کو مزید موثر اور فعال بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ زلزلے کے حوالے سے ریڈ زون میں واقع ہے لیکن بلڈنگ کوڈ کے خلاف یہاں بلند عمارتیں بنائی گئی ہیں کابینہ کی تشکیل کے بعد ایک کمیٹی بناکر اس صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ریکودک منصوبے کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے دور میں ہونے والے معاہدئے سے بلوچستان کو فائدہ ہوا ہے اگر اس حوالے سے قوم پرستوں کے تحفظات ہیں تو میر عبدالقدوس بزنجو کو وزیراعلی بھی انہوں نے ہی بنایا تھا۔

صوبائی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تاحاللہ نہیں ہوا تاہم اتحادیوں کی مشاورت سے جلد کابینہ کی تشکیل کا فارمولہ طے پاجائے گا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد سے متعلق وفاق میں بننے والے کمیشن نے 87 فیصد کیسز حل کردیئے جبکہ اس حوالے سے لاپتہ افراد کی تنظیم اور دیگر کی جانب سے پیش کیے جانبے والے اعداد وشمار میں بڑا فرق ہے اس لئے بہت زیادہ سیاسی ہوگیا ہی