ریلوے ٹریک کراس کرنے والا معزور نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

بدھ 20 مارچ 2024 14:12

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) ریلوے ٹریک کراس کرنے والا معزور نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

یسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے محمود کوٹ میں مظفرگڑھ کینال کے قریب ٹینکی موڑ قصبہ گجرات کی نزدیکی بستی زور کا رہائشی 18 سالہ گونگا،بہرا نوجوان علی محمد ولد غلام عباس ریلوے ٹریک عبور کر رہا تھا کہ راولپنڈی سے ملتان آنے والی مہر ایکسپریس کی زد میں آ کر موقع پر جاں بحق ہو گیا،اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم نے فوری طور پر نزدیکی ریسکیو اسٹیشن قصبہ گجرات سے ایک ایمبولینس کو جائے حادثہ پر روانہ کروا دیا اور پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کردیا۔