23مارچ کو مسلمانانِ ہند نے دو قومی نظریہ پر مہر تصدیق ثبت کی:شجاع الدین شیخ
جمعہ 22 مارچ 2024 22:16
(جاری ہے)
یہ معجزہ اسی نعرے کے نتیجے میں رونما ہوا لیکن بعد ازاں اہلِ پاکستان کی ترجیحات میں شریعت پر عمل اور اُس کا نفاذ نہ رہا اور ہم اسلامی نظام اپنانے کی بجائے سیکولر نظام کی طرف گامزن ہوگئے۔
ملکی تاریخ کی کسی سویلین یا مارشل لاء حکومت نے اسلامی نظام کے نفاذ کی طرف پیش قدمی نہیں کی۔ تمام حکومتوں نے آئی ایم ایف سے سودی قرضہ حاصل کرنے کے لیے ملکی سلامتی تک کو داؤ پر لگا دیا۔ لہٰذا دنیا میں ذلت و رسوائی ہمارا مقدر بن گئی۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور مقتدر قوتوں کے ضعف اور کم ہمتی کا عالم یہ ہے کہ گزشتہ ساڑھے پانچ ماہ سے صیہونی درندگی کے شکار غزہ کو اس وقت سخت ترین قحط کا سامنا ہے لیکن ہم کھل کر اُن کی اخلاقی مدد کرنے پر بھی آمادہ نہیں چہ جائیکہ کوئی عملی مدد کی جائے۔ حالانکہ بانئ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو مغرب کا ناجائز بچہ قرار دیا تھا اور اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ بوقتِ ضرورت پاکستان فلسطینیوں کی ہر قسم کی مالی اور عسکری مدد کرے گا۔ اُنہوں نے زور دے کر کہا کہ قوم کو 23مارچ کے حوالے سے یہ عزم کرنا ہوگا کہ وہ اللہ سے کیے گئے وعدہ کو پورا کریں گے اور پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے ۔ تاکہ پاکستان مضبوط اور مستحکم ہو اور ہماری آخرت بھی سنور جائے ۔مزید قومی خبریں
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.