مختلف مقامات سے 3لاشیں برآمد ، شناخت نہ ہو سکی

ملتان روڈ پر ٹریفک حادثے کا زخمی دوران علاج چل بسا

ہفتہ 23 مارچ 2024 12:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) مختلف مقامات سے 3لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والا دوران علاج دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گریٹر اقبال پارک گیٹ نمبر 3 کے قریب سی50 سالہ شخص ،،پرانی انارکلی فٹ پاتھ سے 60 سالہ شخص اورغالب مارکیٹ کے قریب سے 45 سالہ شخص کی لاشیںملی ہیں۔ تینوں افراد نشے کی زیادتی کے باعث کے جاں بحق ہوئے جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔چوہنگ ، ملتان روڈ ٹریفک حادثے کا زخمی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا ،متوفی کی شناخت 35 سالہ وسیم کے نام سے ہوئی ۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔