صدرآصف علی زرداری نے سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا

ہفتہ 23 مارچ 2024 15:03

صدرآصف علی زرداری نے سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کونشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے ہفتہ کو یہاں ایوان صدر میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان عطا کیا۔ تقریب میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سمیت مسلح افواج کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔