گورنرسندھ کی صوبائی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ بابائے قوم کے مزارپرحاضری

کامران خان ٹیسوری نے مزار پر فاتحہ خوانی،پھول رکھے اور ملک کی تعمیر وترقی کے لئے دعا کی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ایس آئی ایف سی پاکستان کا مستقبل ہے،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 23 مارچ 2024 17:05

گورنرسندھ کی صوبائی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ بابائے قوم کے مزارپرحاضری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم پاکستان کے موقع پر ہفتہ کو صوبائی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ بابائے قوم کے مزار پر حاضری دی ۔مزار قائد پہنچنے پر سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن و دیگر اراکین نے گورنر سندھ کا استقبال کیا۔۔گورنر سندھ نے مزار پر فاتحہ خوانی،پھول رکھے اور ملک کی تعمیر وترقی کے لئے دعا کی۔

بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آزادی کی قدر وہی لوگ کرسکتے ہیں جو آزاد ملک میں رہتے ہیں۔تما م سیاسی اختلافات کو بھلا کر ایک قوم بن جائیں۔آج کا دن رہتی دنیا تک اس لیے یاد رکھا جائے گا کہ آج آزاد مملکت کا خیال پیش کیا گیا تھا۔خواب پورا ہوا ازادی کے ساتھ اپنی زندگی گذار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان زندہ باد کے نعرے کو زندہ رکھنا ہے۔

پاکستا ن بھی ترقی کی منزل طرف گامزن ہوگا۔انہوںنے کہا کہ روشن مستقبل دیکھ رہا ہوں۔فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ایس آئی ایف سی پاکستان کا مستقبل ہے۔ترقی پر فخر محسوس کریں گے۔انہوںنے کہا کہ ملک اندرونی اور بیرونی سازش کا شکار ہے۔بھارت آج تک ہم سے بدلہ لے رہا ہے۔ہماری فورسز کے جوان شہادت کا جذبہ رکھتے ہیں،یہی جذبہ قوم کو بکھرنے نہیں دے گا۔

تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پرآناہوگا۔ موجودہ سیاسی قیادت کی بردباری سے ملک آگے بڑھے گا۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہمارا ملک آئی ٹی کا ملک کہلائے گا۔۔سندھ کے چھ اضلاع میں آئی ٹی کی کلاسز شروع کی جائیں گی۔ہمارے پاس تمام وسائل موجود ہیں ملک کو آگے بڑھائیں گے۔اب پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی۔ہر ایک کو پاکستان کے لیے سوچنا ہوگا۔آئی ٹی پاکستان کا مستقبل ہے۔باتوں کو چھوڑ کر عملی اقدامات کی طرف آنا چاہیے۔آنے والے برسوں میں بیرون ملک جانے والے نوجوان واپس لوٹیں گے۔