این اے 64 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے قیصرہ الہی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 23 مارچ 2024 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں این اے 64 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے ناکام امیدوار قیصرہ الہی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر ہو گئی، جسٹس منصور علی شاہ 27 مارچ کو چیمبر میں اپیل پر سماعت کریں گے۔